اس رکوع کو چھاپیں

سورة عبس حاشیہ نمبر۹

قرآن مجید  میں ایسے تمام مقامت پر انسان سے مراد نوعِ انسانی کا ہر فرد نہیں  ہوتا بلکہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی ناپسندیدہ صفات کی مذّمت کرنا مقصود ہوتا ہے”انسان“کا لفظ کہیں تو اس لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ نوعِ انسانی کے اکثر افراد میں وہ مذموم صفات پائی جاتی ہیں، اور کہیں اِس کے استعمال کی وجیہ یہ ہوتی ہے کہ مخصوص لوگوں کو تعیُّن کے ساتھ اگر ملامت کی جائے تو ان میں ضد پیدا ہو جاتی ہے۔ اس لیے نصیحت کا یہ طریقہ زیادہ مؤ ثر ہوتا ہے کہ عمومی انداز میں بات کہی جائے(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، حٰم السجدہ، حاشیہ ۶۵۔ الشوریٰ، حاشیہ۷۵)۔