اس رکوع کو چھاپیں

سورة عبس حاشیہ نمبر۲۳

احادیث میں مختلف طریقوں اور سندوں سے یہ روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”قیامت کے روز سب لوگ ننگے بُچّے اٹھیں گے“۔ آپ کی ازواجِ مطہرات میں سے کسی نے (بروایتِ بعض حضرت عائشہؓ نے  ، اور بروایتِ بعض حضرت سَودہؓ نے اور بروایتِ بعض ایک خاتون نے) گھبرا کر پوچھا، یا رسول اللہ  کیا ہمارے سَتر اُس روز سب کے سامنے کُھلے ہوں گے؟ حضورؑ نے یہی آیت تلاوت فرما کر بتایا کہ اُس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہوگا(نَسائی،ترمذی،ابن ابی حاتم، ابن جریر، طبرانی،ابن مردُویہ، بَیْقَہی،حاکم)۔