اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ النباء حاشیہ نمبر۲۲

جزا کے بعد کافی انعام دینے کا ذکر یہ معنی رکھتا ہے کہ اُن کو صرف وہی جزا نہیں دی جائے گی جس کے وہ اپنے نیک اعمال کی بنا پر مستحق ہوں گے، بلکہ اس پر مزید انعام اور کافی انعام بھی انہیں دیا جائے گا۔ اس کے بر عکس اہلِ جہنم کے بارے میں صرت اتنا فرمایا گیا ہے کہ انہیں ان کے کرتوتوں کا بھر پور بدلہ دے دیا جائے گا، یعنی نہ ان کے جرائم سے کم سزا دی جائے گی، نہ اس سے زیادہ۔ یہ بات قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر وضاحت کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ مثلاً یونس، آیات۲۶۔۲۷۔ النمل،آیات۸۹۔۹۰۔ القصص، آیت۸۴۔ سبا، آیات۳۳ تا۳۸۔المومن،آیت۴۰۔