اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ النباء حاشیہ نمبر۲۱

قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس بات کو جنت کی بڑی نعمتوں میں شمار کیا گیا ہے کہ آدمی کے کان وہاں بیہودہ اور جھوٹی اور گندی باتیں سننے سے محفوظ رہیں گے۔ وہاں کوئی یا وہ گوئی اور فضول گپ بازی نہ ہوگی، کوئی کسی سے نہ جھوٹ بولے گا نہ کسی کو جھٹلائے گا، دنیا میں گالم گلوچ ، بہتان، اِفرا، تُہمت اور الزام تراشیوں کا جو طوفان برپا ہے، اس کا کوئی نام و نشان وہاں نہ ہوگا(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہوتفہیم القرآن، جلد سوم، مریم حاشیہ۳۸۔جلد پنجم، الواقعہ، حواشی۱۳۔۱۴)۔