اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ النباء حاشیہ نمبر۱۲

اس سے مراد وہ آخری نفخِ صور ہے جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکا یک جی اٹھیں گے ، اور تم سے مراد صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو اس وقت مخاطب تھے، بلکہ وہ تمام انسان ہیں جوآغاز آفرنیش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہیں(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو، تفہم القرآن،جلد دوم،ابراہیم،حاشیہ ۵۷۔جلد سوم،الحج،حاشیہ ۱۔ جلد چہارم،یٰس ، حواشی۴۶۔۴۷۔الزمر،حاشیہ۷۹)۔