اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۲۹

یعنی ان میں سے کسی سے دب کر دینِ حق کی تبلیغ سے باز نہ آؤ، اور کسی بد عملی کی خاطر دین کی اخلاقی تعلیمات میں ، یا کسی منکرِ حق کی خاطر دین کے عقائد میں ذرّہ برابر بھی ترمیم و تغیُّر کرنے کے لیے تیار نہ ہو۔ جو کچھ حرام و ناجائز ہے اسے بر ملا حرام و ناجائز کہو، خواہ کوئی بد کار کتنا ہی زور لگائے کہ تم اس کی مذمت میں ذرا سی نر می ہی برت لو۔ اور جو عقائد باطل ہیں انہیں کھلم کھلا باطل اور جو حق ہیں انہیں علانیہ حق کہو، چاہے کہ کفار تمہارا منہ بند کرنے ، یا اس معاملہ میں کچھ نرمی اختیار کر لینے کے لیے تم پر کتنا ہی دباؤ ڈالیں۔