اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۲۳

یہی مضمون سورہ کہف آیت ۳۱ میں گزر چکا ہے کہ وَیَلْبَسُوْنَ ثِیَا باً خُضْراً مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّکِئِیْنَ فِیْھَاعَلَی الْاَرَآئِکِ۔  ”وہ یعنی (اہل جنت) باریک ریشم اور اطلس و دیباکے سبز کپڑے پہنیں گے، اونچی مسندوں پر تکیے لگا کر بیٹھیں گے“۔  اس بنا پر اُن مفسرین کی رائے صحیح نہیں معلوم ہوتی جنہوں نے یہ خیال ظا ہر کیا ہے کہ اس سے مراد وہ کپڑے ہیں جو اُن کی مسندوں یا مسہریوں کے اوپر لٹکے ہوئے ہونگے، یا یہ اُن لڑکوں کا لباس ہوگا جو اُن کی خدمت میں دوڑے پھر رہے ہوں گے۔