اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۱۵

یعنی چہروں کی تازگی اور دل کا سرور۔ دوسرے الفاظ میں روزِ قیامت کی ساری  سختیاں اور ہولناکیاں صرف کفّار و مجرمین کے لیے ہونگی، لوگ اُس دن ہر تکلیف سے محفوظ اور نہایت خوش وخرم ہوں گے۔ یہی بات سُورہ انبیاء میں بیان کی گئی ہے کہ ”وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا“(آیت۱۰۳)۔ اور اسی کی صراحت سورہ نَمل میں کی گئی ہے کہ ”جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اُسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اُس دن کے ہوَل سے محفوظ ہوں گے“(آیت۸۹)