اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۱۴

ضروری نہیں ہے کہ غریب کو کھانا کھلاتے ہوئے زبان ہی سے یہ بات کہی جائے۔ دل میں بھی یہ بات کہی جا سکتی ہے اور اللہ کے ہاں اِس کی بھی وہی حیثیت ہے جو زبان سے کہنے کہ ہے ۔ لیکن زبان سے یہ بات کہنے کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ جس کی مدد کی جائے اُس کو یہ اطمینان دلا دیا جائے کہ ہم اس سے کسی قسم کا شکریہ یا بدلہ نہیں چاہتے، تا کہ وہ بے فکر ہو کر کھائے۔