اس رکوع کو چھاپیں

سورة القیٰمة حاشیہ نمبر۲۰

مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق(پنڈلی) کو عام لُغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مردہ یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوُکھ کر ایک دوسری سے جڑ جائیں گی۔ اور بعض نے عربی محاورے کے مطابق ایسے شدت اور سختی  اور  مصیبت کے معنی میں لیا ہے، یعنی اس وقت دومصیبتیں ایک ساتھ جمع ہو جائیں گی، ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہو جانے کی مصیبت اور دوسری عالمِ آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتا ر ہوکر جانے کی مصیبت، جس سے ہر کافر ومنافق اور ہر فاسق وفاجر کو سابقہ پیش آئے گا۔