اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ المزمل حاشیہ نمبر۲۵

ابن زید کہتے ہیں کہ اس سے مراد زکوٰۃ کے علاوہ اپنا مال خدا کی راہ میں صرف کرنا ہے، خواہ وہ جہاد  فی سبیل اللہ ہو ، یا بندگانِ خدا کی مدد ہو، یا ر فاہِ عام ہو، یا دوسرے بھلائی کے کام۔ اللہ کو قرض دینے اور اچھا قرض دینے کے مطلب کی تشریح ہم اس سے پہلے متعدد مقامات پر کر چکے ہیں۔ ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، البقرہ، حاشیہ ۲۶۷۔ المائدہ، حاشیہ۳۳۔ جلد پنجم، الحدید، حاشیہ۱۶۔