اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ التحریم حاشیہ نمبر۹

مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں جتھہ بندی کر کے تم  اپنا ہی نقصان کرو گی،  کیونکہ جس کا مولیٰ اللہ ہے اور جبریل  اور ملائکہ اور تمام صالح اہلِ ایمان جس کے ساتھ ہیں اُس کے مقابلہ میں جتّھہ بندی کر کے کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔