اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ التحریم حاشیہ نمبر۳

یعنی بیویوں کی خوشی کی خاطر ایک حلال چیز کو حرام کر لینے کا جو فعل آپ سے صادر ہوا ہے یہ اگرچہ آپ کے اہم ترین ذمّہ دارانہ منصب کے لحاظ سے مناسب نہ تھا ، لیکن یہ کوئی گناہ بھی نہ تھا کہ اس پر مواخذہ  کیا جائے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے صرف ٹوک کر اس کی اصلاح کر دینے پر اکتفا فرمایا اور آپ ؐ کی اِس لغزش کو معاف کر دیا۔