اس رکوع کو چھاپیں

سورة التحریم حاشیہ نمبر۱۱

مسلم اور مومن کے الفاظ جب ایک ساتھ لائے جاتے ہیں تو مسلم کے معنی عملاً احکامِ الہٰی پر عمل کرنے والے کے ہوتےہیں اور مومن سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جو صدقِ دل سے ایمان لائے۔ پس بہترین مسلمان بیویوں کی اوّلین خصوصیت یہ ہے کہ وہ سچے دل سے اللہ اور اس کے رسول ؐ  اور اس کے دین پر ایمان رکھتی ہوں اور عملاً اپنے اخلاق، عادات، خصائل اور برتا و ٔ  میں اللہ کے دین کی پیروی کر نے والی ہوں۔