اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم |
سورۃ الذٰریٰت |
رکوع | ||||||||||||||||||||||||||||||
نام: پہلے ہی لفظ وَالذّٰرِیَات سے ماخوذ ہے۔ مراد یہ ہے کہ وہ سورۃ جس کی ابتدا لفظ الذاریات سے ہوتی ہے۔ زمانۂ نزول : مضامین اور انداز بیان سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ سورۃ اس زمانے میں نازل ہوئی ہے جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی دعوت کا مقابلہ تکذیب و استہزاء اور جھوٹے الزامات تو بڑے زور شور کے ساتھ ہو رہا تھا، مگر ابھی ظلم و تشدد کی چکی چلنی شروع نہیں ہوئی تھی۔ اس لیے یہ بھی اسی دور کی نازل شدہ معلوم ہوتی ہے جس میں سورہ ’’ق‘‘ نازل ہوئی ہے۔ موضوع اور مباحث: س کا بڑا حصہ آخرت کے موضوع پر ہے، اور آخر میں توحید کی دعوت پیش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ لوگوں کو اس بات پر بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کی بات نہ ماننا اور اپنے جاہلانہ تصورات پر اصرار کرنا خود انہی قوموں کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے جنہوں نے یہ روش اختیار کی ہے۔ |
www.tafheemulquran.net |
جلد پنجم | پچھلا رکوع
|
رکوعاتھا3 |
|
سورة الذٰریٰت مکیة
|
اٰیاتُھَا 60 |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے قسم ہے ان ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں، پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ 1 پھر سُبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں، پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں، 2 حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جارہا ہے 3 وہ سچی ہے اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے۔4 |
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَ الذّٰرِيٰتِ ذَرْوًاۙ۰۰۱فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ۰۰۲فَالْجٰرِيٰتِ يُسْرًاۙ۰۰۳فَالْمُقَسِّمٰتِ۠ اَمْرًاۙ۰۰۴اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ۰۰۵وَّ اِنَّ الدِّيْنَ لَوَاقِعٌؕ۰۰۶وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ۰۰۷اِنَّكُمْ لَفِيْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ۰۰۸يُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ۰۰۹قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ۰۰۱۰الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ۰۰۱۱يَسْـَٔلُوْنَ اَيَّانَ يَوْمُ الدِّيْنِؕ۰۰۱۲يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُوْنَ۰۰۱۳ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ۠۰۰۱۴اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّ عُيُوْنٍۙ۰۰۱۵اٰخِذِيْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِيْنَؕ۰۰۱۶كَانُوْا قَلِيْلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُوْنَ۰۰۱۷وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُوْنَ۠۰۰۱۸وَ فِيْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىِٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۰۰۱۹وَ فِي الْاَرْضِ اٰيٰتٌ لِّلْمُوْقِنِيْنَۙ۰۰۲۰وَ فِيْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ۰۰۲۱وَ فِي السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ۰۰۲۲فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَؒ۰۰۲۳ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع | پچھلا رکوع |
جلد پنجم |
رکوعاتھا3 |
|
سورة الذٰریٰت مکیة
|
اٰیاتُھَا
60 |
21 اے نبی ؐ ، ابراہیم ؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟22 جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے ۔ اُس نے کہا ”آپ لوگوں کو بھی سلام ہے23 ۔۔۔۔ کچھ ناآشنا سے لوگ ہیں ۔“پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا 24، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا 25لاکر مہمانوں کے آگے پیش کیا ۔ اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا۔ 26 انہوں نےکہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا۔ 27 یہ سُن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پِیٹ لیا اور کہنے لگی ، ”بوڑھی، بانجھ!“ 28 انہوں نے کہا”یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے۔“29 |
هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ الْمُكْرَمِيْنَۘ۰۰۲۴اِذْ دَخَلُوْا عَلَيْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ۰۰۲۵فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِيْنٍۙ۰۰۲۶فَقَرَّبَهٗۤ اِلَيْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَٞ۰۰۲۷فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِيْمٍ۰۰۲۸فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِيْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِيْمٌ۰۰۲۹قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِيْمُ الْعَلِيْمُ۰۰۳۰قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ۰۰۳۱قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِيْنَۙ۰۰۳۲لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِيْنٍۙ۰۰۳۳مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِيْنَ۠۰۰۳۴فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَۚ۰۰۳۵فَمَا وَجَدْنَا فِيْهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِيْنَۚ۰۰۳۶وَ تَرَكْنَا فِيْهَاۤ اٰيَةً لِّلَّذِيْنَ يَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِيْمَؕ۰۰۳۷وَ فِيْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ۰۰۳۸فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ۰۰۳۹فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِي الْيَمِّ وَ هُوَ مُلِيْمٌؕ۰۰۴۰وَ فِيْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيْحَ الْعَقِيْمَۚ۰۰۴۱مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِؕ۰۰۴۲وَ فِيْ ثَمُوْدَ اِذْ قِيْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰى حِيْنٍ۰۰۴۳فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمْ يَنْظُرُوْنَ۰۰۴۴فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِيَامٍ وَّ مَا كَانُوْا مُنْتَصِرِيْنَۙ۰۰۴۵وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِيْنَؒ۰۰۴۶ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |
جلد پنجم | اگلا رکوع |
رکوعاتھا3 |
|
سورة الذٰریٰت مکیة
|
اٰیاتُھَا
60 |
43 آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اس کی قدرت رکھتے ہیں۔ 44 زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں۔ 45 اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، 46 شاید کہ تم اس سے سبق لو۔ 47 پس دوڑو اللہ کی طرف ، میں تمہارے لے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والاہوں۔ اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔48 |
وَ السَّمَآءَ بَنَيْنٰهَا بِاَيْىدٍ وَّ اِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ۰۰۴۷وَ الْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ۰۰۴۸وَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ۰۰۴۹فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنِّيْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌۚ۰۰۵۰وَ لَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ؕ اِنِّيْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌۚ۰۰۵۱كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌۚ۰۰۵۲اَتَوَاصَوْا بِهٖ١ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ۰۰۵۳فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ٢ۗٞ۰۰۵۴وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِيْنَ۰۰۵۵وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُوْنِ۰۰۵۶مَاۤ اُرِيْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّ مَاۤ اُرِيْدُ اَنْ يُّطْعِمُوْنِ۰۰۵۷اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ۰۰۵۸فَاِنَّ لِلَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُوْنِ۠۰۰۵۹فَوَيْلٌ لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ يَّوْمِهِمُ الَّذِيْ يُوْعَدُوْنَؒ۰۰۶۰ |
www.tafheemulquran.net | اگلا رکوع |