اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ محمد حاشیہ نمبر۷

اصل الفاظ ہیں کَذٰلِکَ یَضْرِبُ اللہُ لِلنَّاسِ اَمْثَالَھُمْ۔اس فقرے کا لفظی ترجمہ تو یہ ہے کہ ’’اس طرح اللہ لوگوں کے لیے ان کی مثالیں دیتا ہے‘‘۔ لیکن اس لفظی ترجمہ سے اصل مفہوم واضح نہیں ہوتا۔ اصل مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح فریقین کو ان کی پوزیشن ٹھیک ٹھیک بتائے دیتا ہے۔ ایک فریق باطل کی پیروی پر مصر ہے اس لیے اللہ نے اس کی ساری سعی و عمل کو لا حاصل کر دیا ہے۔ اور دوسرے فریق نے حق کی پیروی اختیار کی ہے اس لیے اللہ نے اس کو برائیوں سے پاک کر کے اس کے حالات درست کر دیے ہیں۔