اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الجاثیۃ نمبر۳

یعنی جو لوگ انکار کا فیصلہ کر چکے ہیں، یا جنہوں نے شک ہی کی بھول بھلیوں میں بھٹکنا اپنے لیے پسند کر لیا ہے ان کا معاملہ تو دوسرا ہے، مگر جن لوگوں کے دل کے دروازے یقین کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں وہ جب اپنی پیدائش پر، اور اپنے وجود کی ساخت پر، اور زمین میں پھیلے ہوئے انواع و اقسام کے حیوانات پر غور کی نگاہ ڈالیں گے تو انہیں بے شمار علامات ایسی نظر آئیں گی جنہیں دیکھ کر یہ شبہ کرنے کی ادنیٰ سی گنجائش بھی نہ رہے گی کہ شاید یہ سب کچھ کسی خدا کے بغیر بن گیا ہو، یا شاید اس کے بنانے میں ایک سے زیادہ خداؤں کا دخل ہو۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد اول، ص 537۔ 538۔جلد دوم، ص 526۔ 527۔ جلد سوم، ص 201 تا 204۔ 269۔ 458۔ 502۔503۔593۔594۔742 تا 746۔ 765۔ 766۔ جلد چہارم، السجدہ، حواشی 14 تا 18۔یٰس، آیات 71 تا 73۔ الزمر، آیت 6۔المومن، حواشی97۔ 98۔ 110)۔