اس رکوع کو چھاپیں

سورة حٰم السجدۃ حاشیہ نمبر۱۱

 زمین  کی برکتوں سے مراد وہ  بے حد و حساب سر و سامان ہے جو کروڑ ہا کروڑ  سال سے مسلسل اس کے پیٹ سے نکلتا چلا آ رہا ہے اور خورد بینی کیڑوں سے لے کر انسان کے بلند ترین تمدن تک کی روز افزوں ضروریات پوری کیے چلا جا رہا ہے۔ ان برکتوں میں سب سے بڑی برکتیں ہوا اور پانی ہیں  جن کی دولت ہی زمین پر نباتی، حیوانی اور پھر انسانی زندگی ممکن ہوئی۔