اس رکوع کو چھاپیں

سورة ص حاشیہ نمبر۳۸

 تشریح کے  لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، صفحہ 176۔178۔562۔563۔ 566۔568۔ 575۔576۔ شیاطین سے مراد جِن ہیں ۔ اور ’’ پابند سلاسل شیاطین‘‘ سے مراد وہ خدمت گار شیاطین ہیں جنہیں شرارت کی پاداش میں مقید کر دیا جاتا تھا۔ ضروری نہیں ہے کہ وہ بیڑیاں اور زنجیریں جن سے یہ شیاطین باندھے جاتے تھے ،لوہے کی ہی بنی ہوئی ہوں اور قیدی انسانوں کی طرح وہ بھی لوگوں کو علانیہ بندھے ہوئے نظر آتے ہوں ۔ بہر حال انہیں کسی ایسے طریقہ سے مقید کیا جاتا تھا جس سے وہ بھاگنے اور شرارت کرنے پر قادر نہ رہتے تھے ۔