اس رکوع کو چھاپیں

سورة ص حاشیہ نمبر۲

 اصل الفاظ ہیں ذی الذکر۔ اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں ۔ ایک ذی شرف، یعنی قرآن بزرگ۔ دوسرے ذی ا لتذکیر، یعنی نصیحت سے لبریز قرآن، یا بھولا ہوا سبق یاد دلانے والا اور غفلت سے چونکانے والا قرآن۔