اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۸۷

 روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب میں قریش ، جُہینہ ، بنی سَلِمہ ،  خزاعہ، بن مُلیح اور  بعض دوسرے قبائل کا عقیدہ یہ تھا کہ ملائکہ اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں ۔ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر ان کے اس جاہلانہ عقیدے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ مثال کے طور پر ملاحظہ ہو النساء، آیت 117 ۔ النحل آیات 57۔58۔بنی اسرائیل ، آیت 40۔ الزخرف، آیات 16 تا 19۔ النجم ، آیات 21 تا 27۔