اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۲۹

 بعید نہیں ہے کہ یہ وہ لڑکیاں ہوں و دنیا میں سنّ رشد کو پہنچنے سے پہلے مر گئی ہوں اور جن کے والدین جنت  میں جانے کے مستحق نہ ہوئے ہوں ۔ یہ بات اس قیاس کی بنا پر کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح ایسے لڑکے اہل جنت کی خدمت کے لیے مقرر کر دیے جائیں گے اور وہ  ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے ، اسی طرح ایسی لڑکیاں بھی اہل جنت کے لیے حوریں بنا دی جائیں گی اور وہ ہمیشہ جو خیز لڑکیاں ہی رہیں گی۔ واللہ اعلم با صواب۔