اس رکوع کو چھاپیں

سورة یٰس حاشیہ نمبر٦۰

 ’’ ہاتھوں ‘‘ کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لیے بطور استعارہ استعمال ہوا ہے ۔ اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ معاذاللہ وہ ذات پاک جسم رکھتی ہے اور انسانوں کی طرح ہاتھوں سے کام کرتی ہے ۔ بلکہ اس سے یہ احساس دلانا مقصود ہے کہ ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے خود بنایا ہے ، ان کی تخلیق میں کسے دوسرے کا ذرہ برابر دخل نہیں ہے ۔