اس رکوع کو چھاپیں

سورة یٰس حاشیہ نمبر۵۲

 اس کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ مومنین صالحین سے الگ ہو جاؤ، کیونکہ دنیا میں چاہے تم ان کی قوم اور ان کے کنبے اور برادری کے لوگ رہے ہو، مگر یہاں اب تمہارا ان کا کوئی رشتہ باقی نہیں ے ۔ اور دوسرا مفہوم یہ کہ تم آپس میں الگ الگ  ہو جاؤ۔ اب تمہارا کوئی جتھا قائم نہیں رہ سکتا۔تمہاری سب پارٹیاں توڑ دے گئیں۔ تمہارے تمام رشتے اور تعلقات کاٹ دیے گئے ۔ تم میں سے ایک ایک شخص کو اب تنہا اپنی ذاتی حیثیت میں اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہو گی۔