اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاحزاب حاشیہ نمبر۳۰

 یعنی اپنی محنتیں ، اپنے اوقات ، اپنی فکر، اپنے مال، غرض کوئی چیز بھی وہ اُس راہ میں صرف کرنے کے لیے بخوشی تیار نہیں ہیں جس میں مومنین صادقین اپنا سب کچھ جھونکے دے رہے ہیں۔ جان کھپانا اور خطرے انگیز کرنا تو بڑی چیز ہے ، وہ کسی کام میں بھی کھلے دِل سے اہلِ ایمان دا ساتھ نہیں دینا چاہتے۔