اس رکوع کو چھاپیں

سورة السجدۃ حاشیہ نمبر١۰

یعنی دوسرے جو بھی ہیں ان کے لیے ایک چیز ظاہر ہے تو بے شمار چیزیں ان سے پوشیدہ ہیں ۔ فرشتے ہوں یا جن ،یا نبی اور ولی اور برگزیدہ انسان ، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو سب کچھ جاننے والا ہو ۔ یہ صفت صرف اللہ تعا لیٰ کی ہے کہ اس پر ہر چیز عیاں ہے ۔ جو کچھ گزر چکا ہے ، جو کچھ موجود ہے ، اور جو کچھ آنے والا ہے ،سب اس پر روشن ہے ۔