اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر۴۳

اِس دین سے مراد وہ خاص دین ہے جسے قرآن پیش کر رہا ہے ، جس میں بندگی، عبادت، اور طاعت کا مستحق اللہ وحدہُ لا شریک کے سوا اور کوئی نہیں ہے ، جس میں الُوہیّت اور اس کی صفات و اختیارات اور اس کے حقوق میں قطعًا کسی کو بھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں ٹھیرایا جاتا، جس میں انسان اپنی رضا و رغبت سے اس بات کی پابندی اختیار کرتا ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی اللہ کی ہدایت اور اس کے قانون کی پیروی میں بسر کر ے گا۔