اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر۴۲

یہ ”پس“ اس معنی میں ہے کہ جب حقیقت تم پر کھل چکی، اور تم کو معلوم ہو گیا کہ اس کائنات کا اور خود انسان کا خالق و مالک اور حاکم ذی اختیار ایک اللہ کے سوا  اور کوئی نہیں ہے تو اس کے  بعد لا محالہ تمہارا طرزِ عمل یہ ہونا چاہیے۔