اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر۳۸

یعنی پہلی مرتبہ پیدا کرنا اگر اُس کے لیے مشکل  نہ تھا، تو آخر تم نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لیے مشکل ہو جائے گا؟ پہلی مرتبہ کی پیدائش میں تو تم خود جیتے جاگتے موجود ہو۔ اس لیے اس کا مشکل نہ ہونا تو ظاہر ہے۔ اب یہ بالکل سیدھی سادھی عقل کی بات ہے کہ ایک دفعہ جس نے کسی چیز کو بنایا ہو اس کے لیے وہی چیز دوبارہ بنانا نسبتًہ زیادہ ہی آسان ہونا چاہیے۔