اس رکوع کو چھاپیں

سورة الروم حاشیہ نمبر۳

ابن عباسؓ ابو سعید خُدری ؓ، سفیان ثَوریؒ ، سُدِّیؒ وغیرہ حضرات کا بیان ہے کہ ایرانیوں پر رومیوں کی فتح اور جنگ بدر میں مشرکین پر مسلمانوں کی فتح کا زمانہ ایک ہی تھا، اس لیے مسلمانوں کو دوہری خوشی حاصل  ہوئی۔ یہ بات ایران اور روم کی تاریخوں سے بھی ثابت ہے۔ سن ۶۲۴ء ہی وہ سال ہے جس میں جنگِ بد ر ہوئی، اور یہی وہ سال ہے جس میں قیصرِ روم نے زرتشت کا مؤلد تباہ کیا اور ایران کے سب سے بڑے آتشکدے کو مسما ر کر دیا۔