اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۵۴

”اِس بستی“ کا اشارہ قومِ لوطؑ کے علاقے کی طرف ہے ۔ حضرت ابراہیم ؑ اس وقت فلسطین کے شہر حَبْرون (موجودہ الخلیل) میں رہتے تھے۔ اس شہر کے جنوب مشرق میں  چند میل کے فاصلے پر بحیرہ مردار (Dead Sea ) کا وہ حصّہ واقع ہے جہاں پہلے قومِ لوطؑ آباد تھی اور اب جس پر بحیرہ کا پانی پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ نشیب میں واقع ہے اور حبرون کی بلند پہاڑیوں پر سے صاف نظر آتا ہے۔ اسی لیے فرشتوں نے اس کی  طرف اشارہ کر کے حضرت ابراہیم ؑ سے عرض کیا کہ  ” ہم اِس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں۔“(ملاحظہ ہو سورۂ شعراء حاشیہ ۱۱۴)۔