اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۵۳

سورۂ ہود اور سورۂ حِجر میں اس کی تفصیل  یہ بیان ہوئی ہے کہ جو فرشتے قومِ لُوطؑ پر عذاب نازل  کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے وہ پہلے حضرت ابراہیمؑ کے پاس حاضر ہوئے اور انہوں نے آنجناب کو حضرت اسحاقؑ کی اور ان کے بعد حضرت یعقوبؑ کی پیدائش کی بشارت دی ، پھر یہ بتایا کہ ہمیں قومِ لُوط کو تباہ کر نے کے لیے بھیجا گیا ہے۔