اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۵

یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ  ”ہماری گرفت سے بچ کر کہیں بھاگ سکیں گے۔“  اصل الفاظ ہیں یَسْبِقُوْنَا یعنی ہم سے سبقت لے جائیں گے۔ اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ جو کچھ ہم کرنا چاہتے ہیں (یعنی اپنے رسول کے مشن کی کامیا بی) وہ تو نہ ہو سکے اور جو کچھ یہ چاہتے ہیں( یعنی ہمارے رسول کو نیچا دکھانا ) وہ ہو جائے ۔ دوسرا یہ کہ ہم ان کی زیادتیوں پر انہیں پکڑنا چاہتے ہوں اور یہ بھاگ کر ہماری دست رس سے دور نکل جائیں۔