اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۲۴

یعنی ان لوگوں کو جو حضرت نوحؑ پر ایمان لائے تھے اور جنہیں کشتی میں سوار ہونے کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دی تھی۔ سُورۂ ہود میں اس کی تصریح ہے: حَتّٰیٓ اِذَا جَآ ءَ اَمْرُنَا  وَفَا رَ التَّنُّوْرُ قُلْنَا احْمِلْ فِیْھَا مِنْ کُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَاَھْلَکَ اِلَّا مَنْ سَبْقَ عَلَیْہِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰ مَنَ وَمَآ اٰمَنْ مَعَہٗٓ اِلَّا قَلِیْلٌ (آیت ۴۰)۔ ”یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور تنور اُبل پڑا تو ہم نے کہا کہ (اے نوحؑ) اِس کشتی میں سوار کر لے ہو قسم (کے جانوروں) میں سے ایک ایک جوڑا، اور اپنے گھر والوں کو سوائے اُن کے جنہیں ساتھ نہ لینے کا پہلے حکم دیا گیا ہے، اور اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، اور اُس کے ساتھ بہت ہی کم  لوگ ایمان لائے تھے۔“