اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر۲

یعنی یہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے جو تمہارے ساتھ ہی پیش آرہا ہو۔ تاریخ میں ہمیشہ یہی ہوا ہے کہ جس نے  بھی ایمان کا دعویٰ کیا ہے اسے آزمائشوں کی بھٹی میں ڈال کر ضرور تپایا گیا ہے۔ اور جب دوسروں کو امتحان کے بغیر کچھ نہیں دیا گیا  تو تمہاری کیا خصوصیت  ہے کہ تمہیں صرف زبانی دعوے پر نواز دیا جائے۔