اس رکوع کو چھاپیں

سورة العنکبوت حاشیہ نمبر١۰۵

یعنی کیا اِن کے شہر مکہ کو ، جس کے دامن میں انہیں کمال درجے کا امن میسّر ہے، کِسی لات یا ہُبل نے حرم بنایا ہے؟ کیا کسی دیوی یا دیوتا کی یہ قدرت تھی کہ ڈھائی  ہزار سال سے عرب کی انتہائی بد امنی کے ماحول میں اس جگہ کو تمام فتنوں  اور فسادوں سے محفوظ رکھتا؟ اس کی حرمت کو برقرار رکھنے والے ہم نہ تھے تو اور کون تھا؟