اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر٦۷

یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ سارے معجزے کیوں نہ دیے گئے جو حضرت موسیٰؑ کو دیے گئے تھے۔ یہ بھی عصا کا اژدہا بنا کر ہمیں دکھاتے ۔ اِن کا ہاتھ بھی سورج کی طرح چمک اٹھتا۔ جھٹلانے والوں پر ان کے اشارے سے بھی پے در پے طوفان اور زمین  و آسمان سے بلاؤں کا نزول ہوتا اور یہ بھِ پتھر کی تختیوں پر لکھے ہوئے احکام لا کر ہمیں دیتے۔