اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر۴۰

حضرت حسن علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہھما فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰؑ نے آٹھ کے بجائے دس سال کی مدت پوری کی تھی۔ ابن عباس کی روایت ہے کہ  یہ بات  خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا(قضٰی موسیٰ اتم الاجلین و اطیبھما عشر سنین۔ ”موسیٰؑ نے دونوں مدتوں میں سے وہ مدت پوری طرح جو زیادہ کامل اور ان کے خسر کے لیے زیادہ  خوشگوار تھی، یعنی دس سال“۔