اس رکوع کو چھاپیں

سورة القصص حاشیہ نمبر١۳

یعنی لڑکی نے اس طریقے سے ٹوکرے پر نگاہ رکھی کہ بہتے ہوئے ٹوکرے کے ساتھ ساتھ وہ اس کو دیکھتی ہوئی چلتی بھی رہی اور دشمن یہ نہ سمجھ سکے  کہ اس کا کوئی تعلق اس ٹوکرے والے بچے کے ساتھ ہے ۔اسرائیلی روایات کے مطابق حضرت موسیٰؑ کی یہ بہن اس وقت۱۰۔۱۲ برس کی تھیں۔ ان کی ذہانت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے  کہ انہوں نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ بھائی کا پیچھا کیا اور یہ پتہ چلا لیا کہ وہ فرعون کے محل میں پہنچ چکا ہے۔