اس رکوع کو چھاپیں

سورة النمل حاشیہ نمبر١٦

سورہ بنی اسرائیل میں فرمایا گیا ہے کہ موسیٰ کو ہم نے صریح طور پر نظر آنے والی نونشانیاں (تِسْعَ اٰیٰتٍ مبَیِّنٰتٍ) عطا فرمائی تھیں۔ اور سورہ اعراف میں ان کی تفصیل یہ بیان کی گئی ہے :(۱)لاٹھی جو اژدھا بن جاتی تھی(۲) ہاتھ جو بغل سے سورج کی طرح چمکتا ہوا نکلتا تھا۔(۳)جا دو گروں کو بر سرِ عام شکست دینا۔(۴) حضرت موسیٰ کے پیشگی اعلان کے مطابق سارے ملک میں قحط۔(۵) طوفان(۶)ٹڈی دل۔(۷) تمام غَلّے کے ذخیروں میں سُرسُر یاں اور انسان و حیوان میں جوئیں۔(۸) مینڈکوں کا طوفان۔(۹)اور خون۔(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الزخرف، حاشیہ ۴۳)۔