اس رکوع کو چھاپیں

سورة النمل حاشیہ نمبر١

کتابِ مُبین“کا ایک مطلب یہ ہے کہ یہ کتاب اپنی تعلیمات اور اپنے احکام اور ہدایات کو بالکل واضح طریقے سے بیان کر تی ہے ۔ دوسرا مطلب  یہ کہ وہ حق اور باطل کا فرق نمایاں طریقے سے کھول دیتی ہے ۔ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی ہے کہ اس کا کتابِ الہٰی ہونا ظاہر ہے ، جو کوئی اسے آنکھیں کھول کر پڑھے گا اس پر یہ بات کھل جائیگی کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا گھڑا ہوا کلام نہیں ہے۔