اس رکوع کو چھاپیں

سورة النور حاشیہ نمبر۳۴

 ’’ بناؤ سنگھار‘‘ ہم نے ’’ زینت‘‘ کا ترجمہ کیا ہے ، جس کے لیے دوسرا لفظ آرائش بھی ہے۔ اس کا اطلاق تین چیزوں پر ہوتا ہے : خوشنما کپڑے ، زیور، اور سر، منہ، ہاتھ، پاؤں وغیرہ کی مختلف آرائشیں جو بالعموم عورتوں دنیا مین کرتی ہیں ، جن کے لیے موجودہ زمانے میں (Make up) کا لفظ بولا جاتا ہے۔ یہ بناؤ سنگھار کس کو نہ دکھایا جائے ، اس کی تفصیل آگے آ رہی ہے۔