اس رکوع کو چھاپیں

سورة الموٴمنون حاشیہ نمبر۲۷(الف)۔

یہ اس امر کا کھُلا ہُوا ثبوت ہے کہ قومِ نوح ؑ اللہ تعالیٰ کے وجود کی منکر نہ تھی اور نہ اس بات کی منکر تھی کہ ربّ العالمین وہی ہے اور سارے فرشتے اس کے تابع  فرمان ہیں۔ اس قوم کی اصل گمراہی شرک تھی نہ کہ انکارِ خدا۔ وہ خدائی کی صفات اور اختیارات میں اور اُس کے حقوق میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیراتی تھی۔