اس رکوع کو چھاپیں

سورة الانبیاء حاشیہ نمبر٦۷

”حکم اور علم بخشنا“ بالعموم قرآن مجید میں نبوت عطا کر نے کے ہم معنی ہوتا ہے۔ ”حکم“ سے مراد حکمت بھی ہے، صحیح قوت فیصلہ بھی ، اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے سند حکمرانی (Authority ) حاصل ہونا  بھی۔ رہا ”علم“ تو اس سے مراد وہ علم  حق ہے جو وحی کےذریعہ عطا  کیا گیا ہو۔ حضرت لوط ؑ  کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو۔ الاعراف ، آیات ۸۰ تا ۸۴۔ ھود ، آیات ۶۹ تا ۸۳ ۔ الحِجر ، آیات ۵۷ تا ۷۶۔