اس رکوع کو چھاپیں

سورة طٰہٰ حاشیہ نمبر۹۳

آدم علیہ السّلام کا قصہ اس سے پہلے سورہ ٔ بقرہ ، سورۂ اعراف (دومقامات پر ) ، سورۂ حِجر، سورۂ بنی اسرائیل اور سورۂ کہف میں گزر چکا ہے۔ یہ ساتواں موقع ہے جبکہ اسے دُہرایا جا رہا ہے ۔ ہر جگہ سلسلۂ بیان سے اس کی مناسبت الگ ہے اور ہر جگہ اسی مناسبت کے لحاظ سے قصے کی تفصیلات مختلف طریقے سے بیان کی گئی ہیں ۔ قصّے کے جو اجزا ء ایک جگہ کے موضوع بحث سے مناسبت رکھتے ہیں وہ اسی جگہ بیان ہوئے ہیں ، دوسری جگہ وہ نہ ملیں گے ، یا طرزِ بیان ذرا  مختلف ہو گا۔ پورے قصّے کو اور اس کی پوری معنویت کو سمجھنے کے لیے ان تمام مقامات پر نگاہ ڈال لینی چاہیے ۔ ہم نے ہرجگہ اس کے ربط و تعلق  اور اس سے نکلنے والے نتائج کو اپنے حواشی میں بیان کر دیا  ہے۔