اس رکوع کو چھاپیں

سورة مریم حاشیہ نمبر۴۹

اصل میں لفظ عِزًّا استعمال ہوا ہے، یعنی وہ ان کے لیے  سببِ عزّت ہوں۔ مگر عزّت سے مراد عربی زبان میں  کسی شخص کا ایسا طاقت ور اور زبردست ہونا ہے کہا س پر کوئی  ہاتھ نہ ڈال سکے اور ایک شخص کا دوسرے شخص کے لیے سببِ عزت بننا یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ اس کی حمایت پر ہو جس کی وجہ سے اس کا کوئی مخالف اس کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھ سکے۔