اس رکوع کو چھاپیں

سورة الکھف حاشیہ نمبر۳٦

 اس مثال کی مناسبت سمجھنے کے لیے پچھلے رکوع کی وہ آیت نگاہ میں رہنی چاہیے جس میں مکے کے متکبر سرداروں کی اس بات کا جواب دیا گیا تھا کہ ہم غریب مسلمانوں کے ساتھ آ کر نہیں بیٹھ سکتے ، انہیں ہٹا دیا جائے تو ہم آ کر سنیں گے کہ تم کیا کہنا چاہتے ہو۔ اس مقام پر وہ مثال بھی نگاہ میں رہے جو سورہ القلم، آیات ۱۷ تا ۳۳ میں بیان فرمائی گئی ہے۔ نیز سورہ مریم، آیات ۷۳، ۷۴۔ سورہ المومنون ، آیات ۵۵ تا ۶۱۔ سورہ سبا ، آیات ۳۴ تا ۳۶ ، اور حٰمٰ سجدہ ، آیات ۴۹۔ ۵۰ پربھی ایک نظر ڈال لی جائے۔