اس رکوع کو چھاپیں

سورة بنی اسرائیل حاشیہ نمبر۷۴

تقابل کے لیے ملاحظہ ہو البقراہ آیات ۳۰ تا ۳۹، النساء آیات ١١۷۔ ١۲١، الاعراف آیات ١١۔۲۵، الحجر آیات ۲٦۔۴۲، اور ابراہیم آیت ۲۲۔
                اس سلسلہ کلام میں یہ قصہ دراصل یہ بات ذہن نشین کرنے کے لیے بیان کیا جا رہا ہے کہ اللہ کے مقابلے میں ان کافروں کا یہ تمرُّد، اور تنبیہات سے ان کی یہ بے اعتنائی، اور کجروی پر ان کا یہ اصرار ٹھیک ٹھیک اُس شیطان کی پیروی ہے جو ازل سے انسان کا دشمن ہے ، اور اس روش کو اختیار کر کے درحقیقت یہ لوگ اُس جال میں پھنس رہے ہیں جس میں اولادِ آدم کو پھانس کر تباہ کر دینے کے لیے شیطان نے آغازِ تاریخ انسانی میں چلینج کیا تھا۔