اس رکوع کو چھاپیں

سورة النحل حاشیہ نمبر٦۳

”باطل کو مانتے ہیں“، یعنی یہ  بے بنیاد اور بے حقیقت عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان کی قسمتیں  بنانا اور بگاڑنا ، ان کی مرادیں بر لانا اور دُعائیں سُننا ، انہیں اولاد دینا ، ان کو روزگار دلوانا، ان کے مقدمے جِتوانا، اور انہیں بیماریوں سے بچانا کچھ دیویوں اور دیوتاؤں اور جِنوں اور اگلے پچھلے بزرگوں کے اختیار میں ہے۔