اس رکوع کو چھاپیں

سورة النحل حاشیہ نمبر۴٦

یعنی یہ توحید کی ایک صریح شہادت تمہارے اپنے نفس میں موجود ہے۔ سخت مصیبت کے وقت جب تمام مَن گھڑت تصورات کا زنگ ہٹ جاتا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے تمہاری اصل فطرت اُبھر آتی ہے جو اللہ کے سوا کسی الٰہ ، کسی رب،  اور کسی مالِک ذی اختیار کو نہیں جانتی ۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورۂ انعام حواشی  نمبر ۲۹ و نمبر ۴۱۔ یونس ، حاشیہ نمبر ۳۱)۔